آرمی چیف کی مدت میں توسیع کےخلاف درخواست کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل

0
40

اسلام آباد :چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔آرمی چیف کی مدت ملازت میں توسیع کے خلاف درخواست جیورسٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔پیر کو ہی دائر درخواست میں سیکریٹری دفاع اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

چیف جسٹس نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اپنی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔بینچ کے دیگر دو ججز میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مظہر عالم شامل ہیں۔سپریم کورٹ میں درخواست پر پہلی آج ہوگی۔

افسوس ناک خبر:اسحاق ڈار کو نفیلڈ ہیلتھ ٹرن برج ہسپتال میں داخل کرادیا گیا

یاد رہے کہ رواں سال 19 اگست کو جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی گئی تھی۔وزیراعظم آفس سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد سے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کے لیے آرمی چیف مقرر کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا فیصلہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا۔

پاکستان دشمنی میں‌ اندھے الطاف حسین کی بھارت سے محبت اوروفا کے دنیا بھر میں‌ چرچے

آرمی چیف کو مزید 3 برس کے لیے پاک فوج کا سربراہ مقرر کرنے کے فیصلے کا مختلف سیاستدانوں اور صحافی برادری نے خیر مقدم کیا تھا۔تاہم چند حلقوں کی طرف سے حکومت کے اس فیصلے پر تنقید بھی کی جارہی تھی۔

Leave a reply