ٹھٹھہ : ٹرک میں گٹکہ مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام

ٹھٹھہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی ، ٹرک میں گھٹکہ مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، 1 سو 30 تیس (130) کلو گھٹکہ مٹیریل اور 5 سو (500) پیکٹ گھٹکہ ماوا برآمد 2 ملزمان گرفتار
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جھمپیر سب انسپیکٹر اختیار علی پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر جھرک تا جھمپیر لنک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے ٹرک نمبر SBA-776 میں گٹکہ مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 2 ملزمان محمد توصیف ولد محمد شریف جٹ اور شیر جان ولد یار خان پٹھان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ٹرک کو حراست میں لیکر 1 سو 30 تیس (130) کلو گٹکہ مٹیریل اور 500 پیکٹ گٹکہ ماوا برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ جھمپیر پرمقدمہ نمبر 41/2022 سیکشن 3,4,5,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ جھمپیر درج کردیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply