بہاولنگر : بائی پاس پر غیرقانونی سبزی منڈی سج گئی ، انتظامیہ کی آنکھیں بند

باغی ٹی وی : بہاولنگر( محمد عرفان ) بائی پاس پر غیرقانونی سبزی منڈی سج گئی ، انتظامیہ کی آنکھیں بند، بہاولنگر بائی پاس پر سبزی فروشوں کا قبضہ شدت اختیار کرگیا ۔تفصیل کے مطابق بائی پاس پر واقعہ نیو سبز منڈی کہ چھوٹے دکانداروں نے جو کہ پھڑی کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر سبزی فروخت کرتے ہیں انہوں نے روڈ پر اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے اور مین ہائی وے کو روزانہ کی بنیاد پر بلاک کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے آنے جانے والی چھوٹے بڑی ٹریفک جام ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور نہ ہی یہاں پر ٹریفک وارڈن موجود ہوتا ہے بلکہ یہاں تک کے محکمہ ہائی وے نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور بات کریں صفائی کی تو بلدیہ کا عملہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر جو صفائی کا عمل ہے وہ متاثر ہو رہا ہے جس کی وجہ سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ رہے ہیں اور طرح طرح کی بیماریوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے خریداروں کو بات کریں اندورن منڈی۔ کی وہاں پر بھی رکشا مافیا سرگرم ہیں جنہوں نے پوری اندرون منڈی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کی وجہ سے آنے والے زمیندار جو روزانہ کی بنیاد پر اپنا پھل فروٹ فروخت کرنے کے لیے لاتے ہیں ان کو بڑی دشواری کا سامنا پیش کرنا پڑتا ہے اور انہوں نے بھی ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply