قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ وزیراعظم کا اہم فیصلہ
اسلام آباد(تاریخ6رات8بجکر38منٹ)وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں
پاکستان سیٹیزن پورٹل پر عوام کی سہولت کیلئے خصوصی کیٹگری الاٹ خصوصی کیٹگری کی بدولت قبضہ مافیا سے متعلق شکایات باآسانی متعلقہ حکام تک پہنچائی جاسکیں گی
تفصیلات کے مطابق قبضہ مافیا سے متعلق خصوصی کیٹگری کا اعلان وزیراعظم عمران نے 4 اپریل کو عوامی رابطے کے پروگرام میں کیا تھاپرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی جانب سے تمام چیف سیکرٹریز، آئی جیز، چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کو مراسلے کے مطابق تمام چیف سیکرٹریز متعلقہ محکموں کے افسران، کمشنرز، ڈی آئی جیز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو معاملے کی سنگینی پر خصوصی ہدایات دینگےقبضہ مافیا سے متعلق وہ شکایات جو کسی بھی عدالت میں زیر سماعت ہو ان پر کوئی کاروائی نہیں کی جائے گی۔ خط کا متن پرائیویٹ معاملات میں دونوں اطراف کی شنوائی ضروری ہوگی قبضی مافیا سے متعلق کی گئی شکایات پر کاروائی کی مد میں تمام چیف سیکرٹریز کی سہ ماہی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں نہ کرنے پر افسران کا احتساب کیا جائے گا
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں پہلے عوامی مسائل سنے جس میں ایک شہری نے قبضہ مافیا کی شکایت کی جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کے ہم انکے خلاف بہت سلت کاروائی عمل میں لانے جا رہے ہیں جو کو بھی قبضہ مافیا کا ساتھ دے گا یا انکو سہولت دے گا تو اسکو بھی سزا دی جائیں گی