وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب میں امن وامان، اشیائےضروریہ کی دستیابی اورفلاحی منصوبوں کےحوالےسے اعلی سطح اجلاس

0
40

لاہور:وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب میں امن وامان، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور ان کی قیمتوں اور فلاحی منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں صوبہ پنجاب میں امن وامان، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور ان کی قیمتوں اور فلاحی منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس ہوا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق اس اجلاس میں وفاقی وزراء شفقت محمود، فیصل واوڈا، مشیر وزیر اعظم شہزاد اکبر، سینیٹر فیصل جاوید، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزرا محمد بشارت راجہ، فیاض الحسن چوہان، مخدوم ہاشم جواں بخت، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس پنجاب اور سینیئر افسران شریک ہیں‌

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں وزیر اعظم کو صوبہ پنجاب میں امن وامان، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور ان کی قیمتوں اور فلاحی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آئی جی پولیس کی جانب سے سنگین جرائم بشمول قتل، اغوا، بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتیوں، نشہ آور اشیاء کی فروخت، جوئے، قبضہ مافیا اور عمومی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ہے

وزیراعظم کی زیرصدارت اس اجلاس میں‌ خاتون زیادتی کیس میں پیشرفت پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر وزیر اعظم نے اس کیس کو منطقی انجام اور مجرموں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا تک پہنچانے کا عزم کیا

اس اجلاس میں ملک بھر میں ایک ایمر جنسی نمبر نافذ کرنے اور جرائم کا سنٹرل ڈیٹابیس قائم کرنے پر غورکیا گیا ، وزیر اعظم نے بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتیوں کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہارکیا گیا ، وزیر اعظم نے نشہ آور مصنوعات فروخت کرنے والے عناصراور قبضہ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ خصوصا گندم کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔وزیر اعظم کو پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کا مقصد غرباء اور نادار افراد کی خدمت کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے خصوصی تاکید کی کہ پناہ گاہوں اور لنگر خانوں میں آنے والے افراد کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔ دہاڑی داد طبقے پر خاص توجہ دی جائے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ضرورت کے پیش نظر مزید پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ انصاف، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی اور بنیادی سطح پر عوام کو بااخیتار بنانا اور ان کو نمائندگی دینے سے ہی بہتر طرز حکومت اور عوامی خدمت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم نے واضح کیاکہ فلاحی ریاست کی طرف سفر ہی قوم کی خوشحالی کا سفر ہے۔مشکلات ضرور ہیں لیکن مایوس نہیں‌

Leave a reply