صورت گڑھ:پاکستانی سرحد کے انتہائی قریب بھارتی جنگی طیارہ گرکر تباہ،اطلاعات کے مطابق بھارتی فضائیہ کوآج پھربہت بڑا دھچکہ لگا ہے ، بھارتی وزارت دفاع کے مطابق بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ ریاست راجستھان کے سرحدی علاقے صورت گڑھ میں گر کر تباہ ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے مگ 21 طیارے میں صورت گڑھ ائیربیس سے پرواز کے کچھ ہی دیر بعد آگ لگ گئی تھی جس کے بعد طیارہ زمین پر آگرا۔طیارے گرنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور حادثے سے قبل ہی پائلٹ باحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شام پیش آیا جہاں مگ 21 طیارے کے اڑان بھرتے ہی انجن میں آگ لگ گئی۔بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات کے تعین کیلئے کورٹ آف انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے۔








