وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انقعاد

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وجھیانوالہ میں کھلی کچہری لگائی-

اس موقع پر مقامی رہائشیوں نے محکمہ،صحت،مال،تعلیم،انہار،
پولیس سے متعلقہ مسائل کی نشاندہی کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے بھل صفائی کے دوران سڑک پر پھینکی گئی ریت ہٹاکر روڈ کلیئیر کرنے کا حکم دیا- انہوں نے سرکاری رقبہ پر دکانوں کی جگہ پر موجود سبزی،فروٹ فروشوں سے بھتہ وصولی کا سخت نوٹس لیتے ہوئےتحصیلدار کو رہ جانے والی تعمیرات مسمار کرکے بھتہ خوروں کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت کی- ڈپٹی کمشنر نے سی او تعلیم کو کھلی کچہری آنے والی خاتون کو نان سیلری بجٹ سے مقامی سرکاری سکول میں ملازمت دینے کے احکامات بھی دیئے-

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری رقبوں پر کسی کو قبضوں کی اجازت نہیں دی جائیگی – حکومت اپنے حصہ کا کام کررہی ہے علاقہ کے لوگ بھی مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں-انہوں نے بتایا کہ ضلع کے لئے 7 ارب سے زائد کا ترقیاتی پیکج بنایا گیا ہے جس کا اعلان وزیر اعلی اپنے دورہ پر کرینگے-
انہوں نے بی ایچ یو سی گندگی کے ڈھیر اٹھانے اور گندے پانی کے جوہڑ ختم کرانے کرانے کی بھی ہدایت کی- اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد اکرام ملک،محمد اختر منڈھیرا،اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم،ڈی ایس پی میاں چنوں سمیت وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران بھی موجود تھے-

Comments are closed.