بھارتی معروف بزنس مین،امبانی خاندان کے سب سے چھوٹے بیٹے اور صنعت کار اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے شادی سے پہلے کی تقریبات شروع ہیں تو وہیں مہمانوں کی آمد بھی شروع ہو گئی ہے، ے ہالی ووڈ سے بالی ووڈ تک کے ستارے مختلف مقامات سے جام نگر پہنچ رہے ہیں،بل گیٹس بھی بھارت پہنچ چکے ہیں،شادی کی تقریبات یکم مارچ سے تین مارچ تک جام نگر میں ہوںگی، امریکی گلوکار جے براؤن اور ریحانہ کی ٹیم آج جام نگر پہنچ گئی ہے،جے براؤن، نکی میناج، ایڈم بلیک اسٹون، اور ریحانہ کو ہوائی اڈے پر دیکھا گیا ہے،اس دوران جے براؤن سفید ہوڈی میں نظر آئے، اس کے ساتھ انہوں نے گلابی رنگ کی ٹوپی بھی پہن رکھی تھی،گلوکارہ ریحانہ کو بھی کالے اسکارف کے ساتھ دیکھا گیا ہے،ایڈم بلیک سٹون سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ میں نظر آئے،ہوائی اڈے پر ہالی ووڈ ستاروں کا شاندار استقبال کیا گیا،
بالی ووڈ کے ستارے بھی اس تقریب کے لئے تیار ہیں،اس تقریب میں بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان سمیت کئی سلیبریٹیز شریک ہوں گی، اجے دیوگن، کاجول، سیف علی خان، رنبیر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، وکی کوشل، کٹرینہ کیف، کرن جوہر، ورون دھون، سدھارتھ ملہوترا، کرشمہ کپور بھی اس تقریب میں شرکت کرنے والے ہیں
اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی سے پہلے کی تقریب میں بھارت اور دنیا کی کئی مشہور شخصیات شرکت کریں گی، اس تین روزہ پروگرام میں تقریباً 2500 اقسام کے پکوان مہمانوں کو پیش کیے جائیں گے،تقریب میں اندوری کھانے خصوصی طور پر تیار کیے جائیں گے جبکہ مینیو میں پارسی، تھائی، میکسیکن اور جاپانی کھانے بھی شامل ہوں گے،تین روز میں 2500 ڈشز تیار کی جائیں گی جبکہ کوئی بھی ڈش ایک مرتبہ بنانے کے بجائے دوسری مرتبہ نہیں بنائی جائے گی،ناشتے میں 70 ڈشز پیش کی جائیں گی جبکہ 250 ڈشز ظہرانے اور 250 ڈشز عشائیے میں پیش کی جائیں گی،مہمانوں کے لیے ویجٹیرین ڈشز بھی بطور آپشن موجود ہوں گی جبکہ حیران کن طور پر اس تقریب میں مڈ نائیٹ سنیک بھی کھانے کے لیے ملیں گے
قبل ازیں جام نگر میں ریلائنس ٹاؤن شپ کے قریب جوگواڑ گاؤں میں مکیش امبانی، اننت امبانی اور امبانی خاندان کے دیگر افراد نے گاؤں والوں کو روایتی گجراتی کھانا پیش کیا، رادھیکا مرچنٹ کی نانی اور والدین ویرین اور شیلا مرچنٹ نے بھی کھانے کی تقریب میں حصہ لیا۔ شادی سے پہلے کے اس استقبالیہ میں تقریباً 51 ہزار مقامی باشندوں کو کھانا پیش کیا جائے گا، جو اگلے چند روز تک جاری رہے گا، کھانے کے بعد حاضرین نے روایتی لوک موسیقی سے لطف اندوز ہوئے
مکیش امبانی نے نئی ’بم پروف‘ مرسڈیز کار خرید لی
راہول گاندھی سن لے:ہماراخاندان ہرسال50کروڑ ٹیکس دیتا ہےآپ کی طرح بھوکا ننگانہیں:مکیش امبانی
امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل
یونیورسٹی میں فحش ویڈیوز اور مبینہ نشے کی فروخت،عدالت میں درخواست دائر
کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں
محکمہ صحت لاہور کا کمال،سیمینار کے دوران فحش ویڈیو چل گئی