کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 20 جولائی کو طالبات کو نکالا گیا
0
262
mobile clips

کالج کی طالبات نے دیگر طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں،طالبات کو گرفتار کیا گیا تا ہم انکو عدالت نے ضمانت پر رہائی دے دی ہے

واقعہ بھارت میں پیش آیا ،کرناٹک کے علاقہ اڈوپی میں ایک کالج کی طالبات نے دیگر طالبات کی واش روم سے ویڈیو بنائیں اور پھر انہیں وائرل کر دیا، یہ معاملہ ریاستی وزیراعلیٰ تک بھی پہنچا اور اس کیس میں ایک بی جے پی رہنما کی گرفتاری بھی عمل آئی تھی، تین طالبات کو بھی گرفتار کیا گیا، تاہم انکو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق پرائیویٹ کالج کی طالبات نے ویڈیو بنائیں، ویڈیو بنانے والی طالبات کو کالج سے نکال دیا گیا، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے موبائل سے دیگر طالبات کی ویڈیو واش روم میں چھپ کر بنائیں، یہ واقعہ 18 جولائی کو پیش آیا اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 20 جولائی کو طالبات کو نکالا گیا،

اڈوپی کے مقامی مجسٹریٹ نے تینوں طالبات کو ضمانت دے دی، مالپے پولیس نے تینوں طالبات اور کالج انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، گزشتہ روز طالبات کو عدالت پیش کیا گیا تو عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا،پولیس کا کہنا ہے کہ واش روم سے طالبات کی وائرل ویڈیو کے حوالہ سے دو مقدمے درج کئے گئے تھے،

27 جولائی کو بی جے پی نے اس معاملے میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ 28 جولائی کو بی جے پی رہنما شکنتلا کو بنگلورو مین کرناٹک پولیس نے گرفتار کیا، جن پر الزام ہے کہ انھوں نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کے خلاف مبینہ طور پر نازیبا پوسٹ سوشل میڈیا پر ڈالی ،اس واقعہ پر احتجاج کے دوران بی جے پی نے وزیراعلی پر تنقید کی تھی، نازیبا پوسٹ پر مقدمہ درج کیا گیا اور بی جے پی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

تھانہ شہزاد ٹائون،نیو چٹھہ بختاور ، گھر میں ڈاکہ،پانچ مسلح ڈاکو لوٹ مار کر کے فرار

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

Leave a reply