خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

0
44

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کو حراساں کرنے اور دست درازی کے واقعات کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے آگاہی واک کی گئی

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی زیر قیادت آگاہی واک کا اہتمام لبرٹی کے علاقے میں کیا گیا واک میں خواتین پولیس اہلکار، خواتین لیڈیز پولیس اہلکار سمیت سول سوسائٹی سے خواتین نے شرکت کی ۔آگاہی واک کی قیادت سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کی۔سی سی ی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ واک کا مقصد ویمن سیفٹی ایپ سے متعلق آگاہی اور خواتین کے ساتھ حراسگی کے واقعات کر روکنا ہے ۔خواتین اپنے ساتھ ہونے والے کسی قسم کے بھی ناخوشگوار واقع سے متعلق ویمن سیفٹی ایپ پر شکایت درج کروا سکتی ہیں ۔ایپ میں رجسٹر ہونے والی درخواست پر فوری کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔چند دں میں ہی ستر ہزار سے زائد خواتین ویمن سیفٹی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر چکی ہیں ۔۔ایپ کا مقصد خواتین کے ساتھ ہونے والے ہراسگی کے واقعات کے خلاف کاروائی کرنا ہے

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس خواتین کو تحفظ دینے میں ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔خواتین سے متعلقہ جرائم کی روک تھام کےلئے ”اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیلز“ قائم کئے جارہے ہیں، ”اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیلز“کے قیام کا مقصد خواتین کے ساتھ جرائم کی روک تھام، صنفی جرائم کے ہر واقعہ میں بلاتاخیر مقدمات کا اندراج ،میرٹ پر مقدمات کی تفتیش جبکہ ایسے جرائم میں ملوث ملزمان بالخصوص خطرناک عادی مجرمان کوعدالتوں سے قرار واقعی سزاؤں کو یقینی بناناہے۔ ان "سیلز”میں لیڈی پولیس اہلکاروں کا سپیشلائزڈ یونٹ وکٹم سپورٹ آفیسرز کے فرائض سر انجام دے گا وکٹم سپورٹ آفیسرز متاثرہ خواتین کے ساتھ رابطہ رکھیں گی اور انویسٹی گیشن اور عدالتی ٹرائل کے دوران ان کے ساتھ موجود ہوں گی سماعت کے دوران کیس سے متعلقہ معاملات پر متاثرہ خواتین کو معاونت بھی فراہم کریں گی۔ ”اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیلز“ میں خواتین کی جانب سے موصول ہونے والی جرائم کی کالز پر 15منٹ میں رسپانس کو یقینی بنایا جائے گا۔ہر کیس کے بارے میں وکٹم سے فیڈ بیک بھی لیا جائے گا۔لاہور میں پہلا ”اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیل “ ڈیفنس بی اور گلبرگ میں قائم کیا جارہا ہے، کسی بھی جنسی ہراسگی اور تشدد کی صورت میں متاثرہ خواتین اپنے خلاف ہونے والے کسی بھی مجرمانہ اقدام سے محفوظ رہنے اور فوری پولیس مدد یقینی بنانے کے لئے پولیس سیفٹی ایپ اپنے موبائل میں ڈاون لوڈ کریں۔

لاہور میں جنسی جرائم کے حوالہ سے گراف مسلسل بڑھتا جا رہا ہے آئے روز جنسی جرائم میں اضافے کی وجہ سے خواتین کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے، پچھلے ایک ہفتے میں کم از کم دس سے زائد جنسی زیادتی کے واقعات لاہور میں رپورٹ ہو چکے ہیں،ایک اور نیا واقعہ سامنے آیا ہے، لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں رکشہ ڈرائیور نے اپنے دوستوں کے ہمراہ بندوق کی نوک پر خاتون کے ساتھ زیادتی کی ہے، پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

Leave a reply