چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں، وہ اصل میں پائلٹ بننا چاہتی تھیں ، انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی جو کہ ان کی بچپن کی ہے، اس میں وہ پائلٹ کا یونیفارم پہن رہی ہیں، چنکی پانڈے ان سے پوچھتے ہیں کہ اننیا کیا کہیںپرواز کی تیاری ہے تو وہ کہتی ہیں کہ ہاں جی، چنکی پانڈے پوچھتے ہیں کہ ائیر ہوسٹس بننا چاہتی ہیں بڑی ہو کر یا پائلٹ تو اننیا بغیر سوچے ہی بول دیتی ہیں کہ میں پائلٹبننا چاہتی ہوں.
”اننیا پانڈے نے یہ وڈیو لگا کر یاد کیا اپنے بچپن کے دنوں اور اپنی بچپن کے دنوں کی خواہشوں کو”. یاد رہے کہ اننیا پانڈے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کے ساتھ دوستی کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں اس کے علاوہ وہ اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں، وہ نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ تو ہیں ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ بالی وڈکے ڈائریکٹرز کی وہ نمبر چوائس بنی ہوئی ہیں. اننیا پانڈے کافی بولڈ ہیں اور اس وجہ سے اکثر ان کو تنقید کا نشانہ بھی بننا پڑتا ہے.
پھوپھو کو ہمیشہ برا ہی کہا جاتاہے فریحہ پرویز
مانی تم میرے ٹام ہینکس ہو حرا