باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انارکلی پان منڈی دھماکہ ، جگہ کی ریکی کرنے والے مبینہ 2 دہشت گردوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے
نجی ٹی وی کے مطابق تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ سہولت کار بم کا پارسل لانے والے دہشت گرد سے فون پر رابطے میں تھا،دھماکے کی جگہ پر نصب کیمروں میں 3 مشکوک افراد کی نشاندہی ہوئی، تینوں میں سے ایک شخص نے دھماکہ خیز مواد رکھا، 2 نے معاونت کی، کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد کے آنے اور جانے کے روٹ کی نشاندہی کی جا رہی ہے،
دوسری جانب انارکلی کے علاقہ پان منڈی میں دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کی نعشیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں ،میتیں ایدھی فاونڈیشن کی مدد سے ابائی علاقوں کو روانہ کی گئیں۔ترجمان ایدھی کے مطابق 31 سالہ رمضان کی میت کالاشاہ کاکو جبکہ 9 سالہ بچے ابصار کی لاش کو مظفر آباد روانہ کیا گیا ہے
مظفر آباد کا رہائشی ابصار والدین کے ہمراہ شاپنگ کے لیے لاہورآیا تھا اور اس دوران وہ دھماکے کا شکار ہوگیا ابصار کے والدین بھی اس دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں ابصار نے والدین کے ہمراہ کراچی جانا تھا اور انکی ٹکٹ بھی بک تھی۔بچے کے ماموں کے مطابق وقوعہ کے وقت وہ شاپنگ کررہے تھے
میو ہسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ پان منڈی دھماکہ ، مزید 8 زخمی میو اسپتال سے ڈسچارج کر دیئے گئے،میو اسپتال میں اب بھی 17 زخمی زیر علاج ہیں،زیر علاج زخمیوں کو سرجیکل ٹاور شفٹ کردیاگیا، امید ہے آج مزید 4 زخمی ڈسچارج ہوجائیں گے،
چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے میو اور سروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ ایم ایس میو ہسپتال اور ڈی ایم ایس سروسز نے علاج معالجے کی سہولیات پر چیف سیکرٹری کو بریفنگ کیا۔ چیف سیکرٹری نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے بھی انار کلی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی امداد دی جائے، سابق وزیراعظم، ق لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت نے مطالبہ کیا کہ شہرکا امن خراب کرنیوالوں کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے جبکہ مونس الٰہی نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی
امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے لاہور میں انار کلی بازار کے پاس دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے، ، حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں بم دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہیںدھماکے میں معصوم افراد کی ہلاکتیں قابل مذمت ہے،
تحریک لبیک پاکستان ضلع لاہور کی قیادت نے انار کلی لاہور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ لواحقین سے اظہار افسوس اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں ۔اس سانحہ کی زمہ دار کہیں نہ کہیں لاہور انتظامیہ بھی ہے۔
انار کلی بازار میں دھماکہ، اموات میں اضافہ ،وزیراعظم، شہباز،بلاول، مریم کی مذمت
نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان
مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری
جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے
:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا
لاہور دھماکہ، جاں بحق اور زخمی افراد کے ناموں کی فہرست جاری
انار کلی دھماکہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے دہشت گرد کی شناخت ہو گئی