PTIممبران کی خریداری :ن لیگ میں انتشار،نوازشریف کی سوچ پراظہارافسوس:شدیداختلافات:اجلاس ملتوی کرنا پڑگیا

اسلام آباد:پی ٹی آئی ممبران کی خریداری پر ن لیگ میں انتشار،نوجوان اورپڑھا لکھا طبقہ ن لیگ سے نفرت کرنے لگا ہے:شدیداختلافات اجلاس ملتوی ،اطلاعات کے مطابق ہارس ٹریڈنگ معاملے پر خود ن لیگ میں انتشار پیدا ہوگیا ، کارکنوں کے ردعمل بچنے کیلیے آج ہونیوالا مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ملتوی کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ضمیر فروشوں کو خریدنے کے معاملے پر مسلم لیگ ن اندرونی انتشار کا شکار ہوگئی ہے اورکئی سوالات اٹھنے لگے ہیں جسکے باعث ن لیگ کی مرکزی قیادت نے آج ہونیوالا پارٹی کا جنرل کونسل کا اجلاس ملتوی کردیا ہے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اجلاس میں یہ انکشاف ہوا ہےکہ ن لیگ قائدین کی اس گھٹیا حرکت کی وجہ سے نوجوانوں اور پڑھے لکھے طبقے میں شدید نفرت پائی جاتی ہے اور اس اجلاس میں یہ برملا کیا گیا ہےکہ اگراب عمران خان کی حکومت گرانے کے لیے ارکان کی خریدوفروخت وقتی طور پر کام آسکتی ہے لیکن عمران خان کا بیانیہ اس قدر مضبوط اور کامیاب ہوگا کہ اگلے الیکشن میں ن لیگ کو تباہ کرکے رکھ دے گا ،

ذرائع نے بتایا مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے وفاداروں کی جگہ ضمیر فروشوں کو سے ٹکٹ دینے کے وعدے پر ن لیگی اراکین میں تشویش پھیل گئی ہے اور لوگ اپنے ہم خیال لوگوں سے اس کا کھل کر اظہار کررہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس جو کہ آج ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے فارم ہاؤس پر ہونا تھی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے ان ہی سوالوں اور کارکنوں کے ممکنہ ردعمل سے بچنے کیلیے اجلاس کو ملتوی کردیا ہے اور اس کی اطلاع متعلقہ رہنماؤں کو بھی دے دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کو یہ خوف ہے کہ اجلاس میں اس حوالے سے جو سوالات کیے جائیں گے ان کے پاس ان سوالات کے جوابات نہیں ہوں گے، کیونکہ اس سے قبل بھی سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ساتھیوں کو پارٹی میں لینے پر ن لیگ کے دیرینہ کارکنوں نے سوالات اٹھائے تھے تو اب کیسے ممکن تھا کہ اس پر کارکنوں کا کوئی ردعمل نہ آئے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل نے تصدیق کی ہے کہ پارٹی نے جنرل کونسل اجلاس وکنونشن منسوخ کیاہے، جس کی اگلی تاریخ کااعلان بعدمیں کیاجائیگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ پی ٹی آئی ایم این اے ملک نواب شیر وسیر کو نواز شریف نے خود آئندہ الیکشن میں ٹکٹ کی گارنٹی دی۔

Comments are closed.