مزید دیکھیں

مقبول

قصور،تھانہ بی ڈویژن،پتنگ بازی عروج پر

تھانہ بی ڈویژن کی چوکی سبزی منڈی کی حدود...

اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر کا زیر تعمیر راؤ سکندر اقبال روڈ کا معائنہ

اوکاڑہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی...

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ، خشک میوہ جات پر مشتمل کنٹینر سے افیون برآمد

اسلام آباد: افغانستان سے پاکستان کے راستے کینیڈا بھیجے...

آنیوالے دنوں میں بھارت کن شہروں میں دہشت گردی کروا سکتا ہے اور ہدف کون؟ قریشی نے آگاہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اطلاعات ہیں پاکستان میں دہشتگردی واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے، اطلاعات کے مطابق بڑے شہروں میں کارروائیاں دشمن کا ہدف ہے، بھارت کا مقصد پاکستان کی امن کوششوں میں خلل ڈالنا ہے،

وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، پشاور سمیت دیگر میں دہشت گردی کی کاروائیاں ہو سکتی ہیں، کالعدم تنظیموں میں دوبارہ روح پھونکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، دہشتگرد تنظیموں کو پاکستان میں کارروائیوں کیلئے اکسایا جا رہا ہے، دہشتگرد تنظیموں کو علما، سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کا کہا جا رہا ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، کالعدم تنظیموں کو اکٹھا کرنے میں بھارت کا کردار واضح ہوچکا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان مصروف تھا اوردنیا کے امن و استحکام کو حاصل کرنے میں پارٹنر تھا، بھارت پاکستان کے گرد ایک دہشت گرد نیٹ ورک کا جال مسلسل بن رہا تھا، بھارت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دے رہا تھا نہ صرف اپنی سرزمین بلکہ پڑوس میں بھی جہاں جہاں سے جگہ ملی کوشش جاری رکھی، آج ہمارے پاس ناقابل تردید شواہد ہیں اور وہ شواہد ہم قوم کے سامنے اور انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے رکھیں گے

بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

لندن کا جوکربھارتی ایجنٹ،پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث،ثبوت سامنے آ گئے

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈوزیئر بنایا اس میں تفصیلات بہت ہیں لیکن یہ بھی مکمل نہیں، بھارت کی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت ہیں، پچھلے تین چاہ ماہ میں دہشت گردی کو پھر ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، پشاور، کوئٹہ میں دھماکے ہوئے یہ انکے گریںڈ پلان کی عکاسی کرتے ہیں، بھارت کی ایجنسیز پشت پناہی کر رہی ہیں کالعدم تنظیموں کی، ٹی ٹی پی، بی ایل اے، جمعیت الاحرار کی، یہ وہ تنظیمیں ہیں جنکو پاکستان نے شکست دی، آج ان میں پھر روح پھونکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انکو اسلحہ ، آئی ای ڈیز سپلائی کی جا رہی ہیں اور انکو اکسایا جا رہا ہے کہ وہ پاکستان میں کاروائیاں کریں اور علماء کو پولیس آفیشیل کو نشانہ بنائیں

سی پیک کیخلاف بھارتی عزائم،مبشر لقمان کے اگست میں کئے گئے تہلکہ خیز انکشافات کی وزیر خارجہ نے کی تصدیق

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan