آپ اہل سندھ کا بہت خیال رکھ رہے ہیں:و زیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم عمران خان کی امداد کی پیشکش پراظہار تشکر

0
47

کراچی :آپ اہل سندھ کا بہت خیال رکھ رہے ہیں:و زیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم عمران خان کی امداد کی پیشکش پراظہار تشکر،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی امداد کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا ہے،

وزیراعلیٰ سندھ نے بڑے خوش ہوتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے بتایا کہ وہ اگلے ہفتے کراچی آرہے ہیں، سندھ میں آپ کے ساتھ بیٹھ کر پلان بناؤں گا، چاہتے ہیں عوام کو ریلیف دینے کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر کام کریں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ویڈیولنک کے ذریعے این سی سی اجلاس میں شرکت کی۔

این سی اوسی اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، شفقت محمود ، حماد اظہر، حفیظ شیخ ، عبدالرزاق داؤد ، امام فخر، اور خسروبختیار نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا کی صوتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں کورونا کی صورتحال کم رہی۔

تعلیمی ادارے ایس اوپیز کے ساتھ کھو لنے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ پورا صوبہ بارش سے متاثر ہے۔ پاک آرمی، نیوی اوراین ڈی ایم اے سپورٹ کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امداد کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے وہ اگلے ہفتے کراچی آرہے ہیں۔ سندھ میں آپ کے ساتھ بیٹھ کر پلان بناؤں گا۔

Leave a reply