اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی (اللہ) شفا دیتا ہے’۔صدر مملکت ڈاکٹرعارف الرحمن علوی نے ایسا کیوں کہا؟

0
136

اسلام آباد :اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی (اللہ) شفا دیتا ہے’۔صدر مملکت ڈاکٹرعارف الرحمن علوی نے ایسا کیوں کہا؟اطلاعات ہیں کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔اور انہوں نے اس موقع پر ایک دعوت ، دعا اورنصیحت بھرا پیغام بھی جاری کیاہے

سربراہ مملکت و مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر عارف علوی نے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ٹوئٹ کے ذریعے کی۔

انہوں نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عوام کو بتایا کہ ‘میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے’۔

 

 

 

صدر مملکت نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ چار پانچ دن سے گلا خراب تھا مگر بہتر ہورہا تھا اور دو رات قبل چند گھنٹوں کےلیے ہلکا بخار محسوس کیا لیکن اس کے علاوہ کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔

 

 

ڈاکٹر عارف علوی نے تمام دوستوں اور عزیزوں سے وبا سے محفوظ رہنے کےلیے احتیاط کی اپیل کی اور ساتھ ہی دعا بھی لکھی ‘اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی (اللہ) شفا دیتا ہے’۔

خیال رہے کہ مارچ 2021 میں بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ‘اللہ تمام کرونامتاثرین پر رحم کرے’۔

صدر عارف علوی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ کرونا ویکسین کی ایک ڈوز لے چکا ہوں اور ویکسین کی دوسری ڈوز چند ہفتوں میں لگے گی۔

ادھر کورونا کے کیسز تشویشناک حد تک بڑھنے لگے، 24 گھنٹوں میں 320 کیس سامنے آ گئے۔ مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اومی کرون ویرینٹ کے بھی 41 کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ مجموعی کیسز 211 ہو گئے ہیں۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد میں بھی اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

Leave a reply