آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
لاہور ۔ 29 جولائی(اے پی پی )صوبا ئی دارالحکومت لاہور میں مون سون با رشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، بارش کے بعد چلنے والی تیز ہوا کے با عث شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں لاہورڈویژن،گوجرانوالہ ڈویژن،اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواءوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور زیادہ تر مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی ہے ۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم ابر آ لود رہے گا ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہورڈویژن ،راولپنڈی ،گوجرانوالہ، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثرمقامات پر تیز ہواءوں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جا ری رہا ۔ سب سے زیادہ بارش راولپنڈی02 ،نارووال 07،جہلم11،لاہور، ائیرپورٹ 26،سٹی22،سیالکوٹ ائیرپورٹ 09،سٹی08، گوجرانوالہ 25،گجرات میں 06 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔ سوموارکے روز لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 اور کم سے کم28 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد رہا ۔