آ ٓئندہ دوروز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات
آ ٓئندہ دوروز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
لاہور ۔ 31 جولائی(اے پی پی ) محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگا ل سے ملک کے بلائی علاقوں میں بد ھ کے روز سے داخل ہورہی ہیں اس دوران مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے بلائی علاقوں پر موجود رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں لاہورڈویژن،گوجرانوالہ ڈویژن،اسلام آباد ، اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواءوں ، اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم ابر آ لود رہےگا ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہورڈویژن ،راولپنڈی ،گوجرانوالہ، اسلام آباد،کشمیر میں اکثرمقامات پر تیز ہواءوں کے ساتھ وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش کا سلسلہ جا ری رہا ۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب،نارووال2،لاہور، ائیرپورٹ 46،سٹی3،سیالکوٹ ائیرپورٹ 62،سٹی46، گوجرانوالہ 24،گجرات میں 3ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔ بدھ کے روز لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور کم سے کم34سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88فیصد رہا ۔