ٹورنٹو (اے پی پی) اینڈی مرے کو راجرز کپ ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑگیا.
تفصیلات کے مطابق برطانوی ٹینس سٹار اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے اور ان کے ہسپانوی جوڑی دار فیلسیانو لوپز کا راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں قصہ تمام ہوگیا۔ انکو پری کوارٹر فائنل راﺅنڈ میچ میں فابریس مارٹن اور جریمی شارڈے پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں فابریس مارٹن اور جریمی شارڈے پر مشمتل فرانسیسی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے اور ان کے سپینش جوڑی دار فیلسیانو لوپز کو 2-6، 6-3 اور 11-8 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔