گوجرانوالہ: حوا کی ایک اور بیٹی قتل ہوگئی، قتل کی لرزہ خیز واردات ،بے وفائی پر جواں سالہ لڑکی نے اپنے دوست کی دو سالہ بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیا۔

تفصیلات کےمطابق تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں جواں سالہ سونیا نے بے وفائی کا بدلہ لینے کے لئے اپنے دوست شاہد کی دو سالہ بیٹی ضامنہ کو بے دردی سے قتل کر دیا ۔ شاہد کا سونیا سے پانچ سال سے معاشقہ چل رہا تھا۔شاہد نے دو سال قبل اپنے گھر والوں کی پسند کی شادی کر لی ۔

گوجرانوالا پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شاہد کی بیوی بازار سے اپنی دو سالہ معصوم بچی کیلئے عید کی شاپنگ کرنے گئی، موقع ملنے پر سونیا نے اپنے دوست کزن شاہد کی دو سالہ بیٹی ضامنہ کو گلی سے کھیلتے ہوئے اپنے ساتھ گھر لے جاکر بے دردی سے قتل کر دیا ۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے لئے نعش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق سفاک درندہ صفت ملزمہ لرزہ خیز واردات کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئی، والدین شدت غم سے نڈھال ہیں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ سونیا کو گرفتار کرلیا ۔

Shares: