72 سالہ بزرگ شہری کے اندھے قتل کا معمہ حل، قاتل گرفتار

0
53
islamabad police

اسلام آباد ، ( 20 مارچ 2021 سہ پہر 3:46 ) تھانہ شالیمار ہومی سائیڈ یونٹ کی کارروائی ، 2020 کا اندھے قتل کا مقدمہ ٹریس کر کے قاتل گرفتارکر لیا ، ملزم کو جدید تکنیکی بنیادوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا ، 72 سالہ بزرگ شہری کے اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم قانون کی گرفت میں۔ہومی سائیڈ یونٹ نے انتہائی جانفشانی سے تفتیش کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچایا۔

ملزم عارف نے 2020 میں ضعیف العمر شخص ظفر احمد کو پیسوں کے لالچ میں گھر میں قتل کردیا تھا، ملزم قتل کی واردات کے بعد روپوش تھا، ملزم کو شناخت پریڈ کے لئے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشن نے پولیس ٹیم کو شاباش دی

Leave a reply