اندرون سندھ سے کراچی کو ترسیل روکدی، گندم اور آٹا مزید مہنگا
کراچی کو گندم کی ترسیل میں سرکاری سطح پر روکاٹوں کے باعث کراچی میں گندم و آٹے کی قیمت میں صرف دو روز کے دوران گندم کی سو کلو بوری کی قیمت میں 5 سو روپے اور فی کلو چکی ملز آٹے کی قیمت میں دو روپے فی کلوکا اضافہ ہوگیا ہے۔دو روز قبل گندم کی سو کلو گندم کی بوری کی قیمت 5ہزار روپے تھی جو بڑھ کر5ہزار 5سو روپے ہوگئی ہے۔جس کے باعث چکی ملز آٹے کی دو روز کے دوران فی کلو قیمت 60 روپے سے بڑھ کر 62 روپے ہوگئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ سکھر اور دیگر شہروں سے کراچی کو گندم کی ترسیل میں محکمہ فوڈ کا عملہ روکاٹیں ڈال رہا ہے۔اپنے ذاتی مفاد کے لئے عملہ مختلف طریقوں سے ترسیل روک رہا یے۔کراچی ملک کاسب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے ۔گندم کی قلت سے پورا کراچی متاثر ہوتا ہے۔اب رمضان کےآخری دونوں میں جب آٹے کی کھپت بڑھ جاتی ہے۔اور ترسیل نہ ہونے سے آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔اس سلسلے میں میں صوبائی وزیر خوراک کشوری لال کو فون کیا لیکن حسب معمول اٹینڈ نہیں ہوا۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ کے سابق چئیر مین حاجی محمد یوسف نے بتایا کہ سیکرٹری فوڈ کو بتایا کہ اندورن شہروں سے کراچی کوگندم کی ترسیل میں محکمہ کے اہلکار روکاٹیں ڈال رہے جس کے باعث کراچی کو گندم کی قلت کا سامنا ہے ۔