نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کی بھارتی قسم کی چوتھی لہر کے پیش نظر یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے ویکسین سرٹیفیکٹ لازمی قرار دے دیا۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں این سی او سی کا کہنا تھا کہ یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے کورونا ویکسی نیشن سر ٹیفکیٹ لازم ہے۔
یکم اگست سے اندرون ملک ھوای سفر کے لیے کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم ھے۔
اپنے آپ کو پریشانی سے بچانے کے لیئے 31 جولائی تک ویکسین لگوایں اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں— NFRCC (@NFRCCofficial) July 24, 2021
این سی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے آپ کو پریشانی سے بچانے کے لیے 31 جولائی تک ویکسین لگوایں اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں عوام ویکسینیشن کروائے اور ایس او پیز پر عمل کریں-