کراچی : تیزگام ریل حادثے کے گہرے اثرات پورے ملک میں سوگ کی فضا ، کوئی لاہور آرہا تھا تو کوئی پنڈی جارہا تھا ، منزل پر کوئی بھی نہ پہنچ سکا ، سب اللہ کے حضور حاضر ہوگئے ، دوسری طرف صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائمخانی اور سندھ کے صدر شبیر احمد قائمخانی ٹرین حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے ان کے گھر پہنچ گئے

باغی ٹی وی کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر جب لیاقت پور ٹرین حادثہ کے شہدا کے لواحقین سے انکے گھر جا کر تعزیت کرنے کے لیے پہنچے تو وہاں بڑے دردناک مناظر دیکھنے میں آئے ، لواحقین بڑے پریشان اور غمگین تھے ،صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے ٹرین سانحے میں شہید افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر صدر پاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ایک سال کے دوران غفلت کے باعث ٹرین کے کئی حادثات کا رونما ہونا تشویشناک ہے ، انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی جوڈیشل انکوئری کا مطالبہ کرتی ہے ، انیس قائم خانی نے کہا کہ جوڈیشل انکوائری کے رپورٹ آنے تک وزیر ریلوے شیخ رشید استعفیٰ دیں

Shares: