کراچی؛ اے این ایف اور سندھ رینجرز کی مشترکہ کاروائی 100 کلو سے زائد منشیات برآمد

اے این ایف اور سندھ رینجرز نے کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 100 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی۔

اے این ایف اور سندھ رینجرز کی جانب سے نیشنل ہائی وے کراچی پر مشترکہ کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی سے 105 کلو چرس برآمد کرکے ٹنڈو آدم کے رہائشی 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ بدین سے 2 ملزمان گرفتار کرکے 4 کلو ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ملزم کے پیٹ سے 116 عدد آئس بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے ہیں۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ برآمدشدہ کیپسولز کا مجموعی وزن 145 گرام ہے۔ ترجمان اے این ایف کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ؛گزشتہ دنوں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد موٹروے پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کیا تھا۔ اے این ایف نے اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس سے 67 کلو 300 گرام منشیات برآمد کرلی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ کپتان بابر اعظم کا جنم دن؛ 28 برس کا ہونے پر آئی سی سی کی مبارک باد
حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم. اسحاق ڈار
اعظم سواتی کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ،جج نے بابر اعوان کو بیٹھنے کا حکم دے دیا
ترجمان کے مطابق؛ برآمد کی گئی منشیات میں 28 کلو 800 گرام افیون، 2 کلو 100 گرام ہیروئین، 36 کلو چرس اور 400 گرام آئس شامل تھی۔ اے این ایف نے کارروائی کے دوران 3ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔ گرفتارملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا تھا. تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک اکاروائی میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے مسافر کے پیٹ سے منشیات برآمد کی تھی. اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات کے 80 کیپسول برآمد کی تھی۔ اے این ایف نے بہاولپور کے رہائشی کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 80 کیپسول برآمد کیے تھے۔ اینٹی نارکوٹکس حکام کا کہنا تھا کہ مسافر کے پیٹ سے برآمد کیے گئے کیپسولز کا مجموعی وزن 430 گرام ہے

Comments are closed.