اینٹی نارکوٹکس فورس بارے تضحیک آمیز رویہ اپنایا جارہاہے . فردوس عاشق اعوان

باغی ٹی وی رپرٹ کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے رانا ثناء اللہ کیس میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے بارے میں تضحیک آمیز رویہ اپنایا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے این ایف کی رانا ثنااللہ سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں ہے۔ جسمانی ریمانڈ اس ملزم کا لیاجاتا ہے جس سے برآمدگی کرنی ہو۔ ریکوری ہونے کے بعد جسمانی نہیں جوڈیشل ریمانڈ لیاجاتا ہے۔

معاون خصوصی آج رانا ثنااللہ کیس میں لاہور ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ بھی آیا ہے۔ رانا ثنااللہ کیس کے تفصیلی فیصلے میں بہت سی چیزیں سامنے آئی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کیس کے فیصلے میں ایک رخ دکھایا جارہا ہے۔ رانا ثنااللہ کیس میں اے این ایف کا ٹرائل کیا جارہا ہے۔ عدالت میں20،15کلو کی منشیات نہیں بھیجی جاسکتی ہے۔ عدالت میں منشیات نمونے کے طور پر پیش کی جاتی ہے۔
منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت منظور کی،عدالت نے راناثنااللہ کو10لاکھ روپےکے2مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا، اس پر میڈیا میں حکومت پر بہت زیادہ تنقید کی جارہی ہے.

Shares: