کراچی: پاک بحریہ نے 4 ارب روپے مالیت کی کرسٹل آئس پکڑ لی ، اسمگلرز بھی گرفتار کرلئے جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا-
باغی ٹی وی : ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، پاک بحریہ جہاز نے میری ٹائم سیکیورٹی آپریشن کے دوران 280 کلو گرام کرسٹل آئس ضبط کی،منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریبا 4ارب روپے سے زائد ہے،گرفتار اسمگلرز اور ضبط منشیات کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سپرد کردیا گیا ہے،منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے-
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد،پشاور ، کراچی ،لاہور،دالبندین ،گوادراور کوئٹہ میں کی گئیں،مقدمات درج کر لئے گئے اسلام آباد موٹر وے کے قریب گاڑی سے 18 کلو چرس برآمد ہوئی –
پشاور سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام ،کار سے 12 کلو چرس برآمد کی ،جی ٹی روڈ پشاورکے قریب کارروائی میں ملزم سے 200 نشہ آور گولیاں اور ایک کلو چرس برآمد کی-
ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی سپر ہائی وے پر 2 ملزمان سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ لاہور بینڈ روڈ بس اسٹاپ کے قریب پارسل سے بیڈ شیٹس میں جزب شدہ آئس برآمد ہوئی علاوہ ازیں کئی مقدمات میں مطلوب اشتہاری شیخوپورہ کا رہائشی مُلزم گرفتار کیا گیا-
ترجمان کے مطابق گوادر نگور کے قریب کارروائی میں پلاسٹک کے کنستروں اور تھیلوں سے 90 کلو چرس برآمد ہوا کوئٹہ سریاب روڈ کے قریب 3 کلو افیون ، ایک کلو چرس ،ایک کلو آئس اور ایک کلو مشکوک مواد برآمد کیا گیا،دالبندین میں پہاڑی سلسلے میں کھودی گئی کھائی سے 30 کلو چرس برآمد ہوئی-