اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی منشیات کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری ہے اے این ایف حکام نے مختلف کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی-
باغی ٹی وی: ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے جدہ جانے والے سرگودھا کے رہائشی ملزم سے 508 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے برآمد شدہ ہیروئن کو لیپ ٹاپ کی اسکرین کے اندر چھپایا گیا تھا جبکہ اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 90 کلو چرس ، 33 کلو 600 گرام افیون اور 12 کلو ہیروئن برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے-
ٹھٹھہ : ایس ایچ او تھانہ ساکرو نے گٹکا مٹیریل کی سپلائی ناکام بنادی
ترجمان کے مطابق لاہور انٹرنیشنل ائرپورٹ نجی کوریئر آفس میں انگلینڈ کے لیے بک کئے گئے پارسل سے 280 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی-
ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر 2 مختلف کاروائیوں میں دبئی جانے والے سوات کے رہائشی ملزم سے 1.224 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی دوسری کارروائی میں شارجہ جانےوالے رحیم یار خان کےرہائشی ملزم سے 128 گرام نشہ آور گولیوں کا پاؤڈر اور 620 گرام مشکوک مواد برآمد کیا گیا-
گرفتار اشتہاری مجرم سے دوران تفتیش بھاری مقدارمیں ہیروئن، خنجر،پسٹل برآمد
ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی کے علاقے مین سپر ہائی وے کے قریب کارروائی کرتے ہوئےکوئٹہ کے رہائشی ملزم کی کار سے 50 کلو 400 گرام چرس برآمد کی ایک اور کارروائی میں ایم اے جناح روڈ پرواقع بس اسٹاپ میں راولپنڈی سے آئے ہوئے پارسل سے 4 کلو 160 گرام آئس برآمد کرلی گئی-
فیصل آباد ساہیانوالا انٹر چینج ٹول پلازہ کے قریب کار سے خیبر کے رہائشی سے 32 کلو 400 گرام افیون اور 19 کلو 200 گرام چرس برآمد کی-
اے این ایف نے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔