ٹھٹھہ : ایس ایچ او تھانہ ساکرو نے گٹکا مٹیریل کی سپلائی ناکام بنادی

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)ایس ایچ او تھانہ ساکرو نے گٹکا مٹیریل کی سپلائی ناکام بنادی
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپکٹر گل حسن کچھار بمعہ اسٹاف نے دوران سنیپ چیکنگ الکریم CNG اسٹیشن ساکرو کے قریب کامیاب کارروائی کرکے سوزوکی پک اپ نمبر LA-8040 میں گٹکا مٹیریل اور انڈین گٹکا سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 گٹکا فروش ملزم غلام مصطفیٰ ولد اللہ بچایو میمن کو 150 کلو کتھا، 3740 پیکٹ سفینہ گٹکا، 900 پیکٹ عاداب گٹکا، 100 پیکٹ گٹکا ماوا اور 1 سوزوکی پک اپ سمیت گرفتار کرکے تھانہ ساکرو پر مقدمہ درج کردیا۔
ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر روشن باغ گھارو کے قریب کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم ہارون ولد جمعوں بھٹ کو 1200 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ نمبر 53/2023 سیکشن 9-1-3(C) نارکوٹکس ایکٹ تھانہ گھارو۔

Leave a reply