اے این ایف نے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

0
47

اسلام آباد: اے این ایف نے پارسل کے ذریعے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کئے جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

باغی ٹی وی : اے این ایف حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلجنس کی اطلاع پرآبپارہ مارکیٹ اسلام آباد میں واقع نجی کوریئر کمپنی میں چھاپہ مار کر حافظ آباد کے رہائشی ندیم مصطفیٰ کی جانب سے برطانیہ میں مقیم تنویر نواز نامی شخص کے لیے بک کرائے گئے مشکوک پارسل کو چیک کیا گیا۔

اے این ایف کی بڑی کاروائی ،100 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی

پارسل میں 23 واسکٹوں میں مہارت سے چھپائی گئی ایک کلو 300 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جس پر تمام اشیاء و ہیروئن کو قبضے میں لےکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی جس میں انکشافات کی توقع ہے۔

قبل ازیں اسلام آباد میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کاروائی ، 100 کلو سے زائد منشیات برآمد کی تھی موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب اے این ایف نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات قبضہ میں لی تھی ذرائع اے این ایف کے مطابق منشیات گاڑی کے فرش میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

زیادتی کے بعد لڑکی کی لاش کے ٹکڑے کرنیوالا ملزم گرفتار

قبل ازیں اینٹی نارکوٹکس فورس نےکراچی میں نجی کورئیر کمپنی کےدفتر پرکاروائی کی جس میں آسٹریلیا کے لیےبک کروائے گئے پارسل سے 12 کلو گرام مشکوک مواد قبضے میں لے لیا گیا تھا مشکوک مواد انتہائی مہارت سےکتابوں میں جذب کیا گیا تھاجبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

لاہور،گریڈ 19 کے افسر کی مبینہ خود کشی

علاوہ ازیں ایک اور کاروائی میں ائرپورٹ کارگو اورنجی کورئیر کمپنی کے دفتر میں ملائشیا کے لیے بک کرائے گئے پارسل سے نشہ آور گولیاں اور منشیات قبضے میں لے لی تھی جن میں 13 کلوگرام ڈائزافارم، 48 ہزار اسٹل نوکس، 4 ہزار زول فیام ٹیبلیٹس شامل ہیں کارروائی کے دوران 4 ملزمان شوکت سلیمان، سید نسیم حسین،اورنگزیب علی اور سید اسناد احمد کوگرفتار کرلیا گیا-

Leave a reply