کراچی: اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاع پرگڈاپ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ناردرن بائی پاس کے قریب دورانِ تلاشی بس سے 172.6 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق بس میں موجود بھاری مقدار میں چھالیہ اور کپڑا بھی قبضے میں لے لیا گیا، برآمد شدہ منشیات بس میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ دورانِ کارروائی مستونگ کے رہائشی نادر خان اور قلعہ عبداللہ کے رہائشی قدرت اللہ نامی دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزمان منشیات کوئٹہ سے اسمگل کرکے کراچی کے مقامی منشیات فروشوں کو فروخت کرتے تھ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس اہلکاروں کی عمر قید کی سزا پھانسی میں تبدیل
قبل ازیں کوہاٹ انڈس ہائی وے پر خود کار ہتھیاروں سے بھری گاڑی پکڑی گئی تھی کارروائی میں ہتھیاروں کے بین الصوبائی سمگلر حمید اللہ سکنہ مردان کو اسلحے سے بھری موٹر کار سمیت گرفتار کیا گیا.پکڑے جانے والے ہتھیاروں میں 3 ایس ایم جی رائفل، 2 ایم سیکسٹین رائفل، 2 مارک فور رائفل، 4 بندوق، 31 پستول اور 9000 کارتوس شامل ہیں.انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ایس ایچ او ایم آر ایس ہمایون خان اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی.پولیس پارٹی نے ٹنل ٹول پلازہ کے قریب ناکہ بندی کی کارروائی میں موٹر کار کے خفیہ خانوں سے اسلحہ برآمد کیا-
قبل ازیں اے این ایف بلوچستان نے ماشکیل کے علاقے میں ایف سی بلوچستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی برآمدشدہ منشیات میں 1200 کلوگرام افیون، 160 کلوگرام چرس اور 1 ہزار لیٹر ایسیٹک اینہائیڈرائڈ (ہیروئین کی تیاری میں استعمال ہونے والاکیمیائی مواد) شامل ہیں برآمدشدہ منشیات ایک غیر آباد علاقے میں ذخیرہ کی گئی تھی ،اے این ایف اور منشیات اسمگلروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،اطلاعات کے مطابق برآمدہ منشیات گوادر کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی-