انجلینا جولی نے مسلمان بچوں کی مدد کرکے جذبہ خیر سگالی کی مثال قائم کر دی

0
62

ہالی وڈ کی پُرکشش اور ورسٹائل اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر انجلینا جولی نے یمن کے مسلمانوں کے لیے چندہ جمع کرنے والے مسلمان لڑکوں کی مدد کی۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر اور پرکشش اداکارہ انجلینا جولی نے یمن کے مسلمانوں کے لیے چندہ جمع کرنے والے بچوں کو تحفہ دیا۔

برطانیہ میں بسنے والے یہ مسلمان بچے چھ سالہ ایان موسیٰ اور میکائل ایشا دراصل لیمو پانی کا اسٹال لگائے ہوئے ہیں یہ بچے یمن میں جاری انسانی بحران سے نبردآزما لوگوں کو مالی معاونت بھی فراہم کرتے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CEy-pAxF0NU/?utm_source=ig_embed
اداکارہ انجلینا جولی نے بڑی رقم کارڈ کے ساتھ چھ سالہ ایان موسیٰ اور میکائل ایشا کو بھیجی۔

ان دونوں بچوں نے انسٹاگرام پر کارڈ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکارہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے انجلینا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ایان اور میکائل ہیں اور ہم لیموں پانی والے لڑکے ہیں ہم اس کارِ خیر میں مدد کرنے پر آپ کے مشکور ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس رقم سے یمن کے لیے آگاہی پیدا کرنے اور فنڈز جمع کرنے میں مدد ملے گی۔

لڑکے کل اسکول واپس آجائیں گے لیکن وہ اچھے کام کو انجام دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جو وہ بیداری اور پیسہ بڑھانے کے لئے کر رہے ہیں۔ یہ تو صرف آغاز ہے

اس حوالے سے ایان موسیٰ کے والد شکیل موسیٰ نے غیر ملکی ٹی وی وی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انجلینا جولی نے اگست میں ان سے رابطہ کیا تھا اور چندہ دینے کی پیشکش کی تھی۔

شنیر ا اکرم کا پاکستان کی نوجوان نسل کے نام معنی خیز پیغام

اشتیاق احمد کی جاسوسی ناول سیریز انسپکٹر جمشید جلد ویب سیریز کے طور پر سامنے آئے گا

Leave a reply