مشتعل مظاہرین نے صدر مملکت کی گاڑی پرپتھروں سے حملہ کردیا
ارجنٹینا:مشتعل مظاہرین نے صدر مملکت کی گاڑی پرپتھروں سے حملہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا کے جنوبی صوبے کے دورے کے موقع پر ایک کمیونٹی سینٹر کے باہر موجود مشتعل مظاہرین نے صدر کو لانے والی بس کو گھیر لیا اور اس پر پتھراؤ کیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ارجنٹینا کے صدر جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے متاثرہ علاقے کے دورے پر پہنچے تھے، اس حادثے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
صدر کے دورے کے موقع پر مشتعل مظاہرین نے حکومت کی جانب سے مائننگ کے دوبارہ آغاز کے منصوبے پر صدر کے خلاف شدید احتجاج کیا،
مغربی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہےکہ مظاہرین نے صدر کی گاڑی کو گھیرا، اس پر پتھراؤ کیا اور لاتوں گھونسوں کی بارش کردی جب کہ صدر سے گاڑی سے باہر آنے کا بھی مطالبہ کیا اور گاڑی کو روک لیا، مظاہرین کے لاتوں، گھونسوں اور پتھروں سے بس کی کئی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔