انیل کپور 66 برس کے ہو گئے

0
70

بالی وڈ کے اداکار انیل کپور 66 سال کے ہو گئے ہیں. انیل کپور نے اسی کی دہائی میں اپنے فلمی کیرئیر کاآغاز کیا ان کے کریڈٹ پر بے شمار ہٹ فلمیں‌ ہیں. انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں دو فلم ایوارڈز اور سات فلم فیئر ایوارڈز مل چکے ہیں۔انیل کپور معروف فلم پروڈیوسر سریندر کپور کے بیٹے ہیں. ان کے بھائی بونی کپور ایک بڑے پرڈیوسر ہیں. انیل کپور نے اپنے دور کی تمام بڑی ہیروئنز کے ساتھ کام کیا ان کی جوڑی ہر ہیروئین کے ساتھ سراہی گئی لیکن مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ان کی جوڑی نے باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈز قائم کئے. مادھوری اور انیل کپور نے بیٹا ، تیزاب اور پکار جیسی سپر ہٹ فلموں میں‌کام کیا. انیل کپور نے میری جنگ (1985)، کرما (1986)، مسٹر انڈیا (1987)، تیزاب (1988) ، رام لکھن (1989) ، پرندا (1989) لمحے (1991)، بے نام بادشاہ

(1991)، بیٹا (1992)، انداز (1994)، لاڈلا (1994)، تریمورتی (1995)، لوفر (1995)جدائی (1997)، دیوانہ مستانہ (1997)، گھروالی بہار والی (1998)، تال (1999)، ہم آپ کے دل میں رہتے ہیں (1999)، بیوی نمبر 1 (1999)، لجا (2001)، نائیک (2001)، نو انٹری (2005)، ویلکم (2007)، ریس (2008)، ریس 2 (2013)، دل دھڑکنے دو (2015)، ویلکم بیک (2015)، ریس 3 (2018)، ٹوٹل دھمال (2019)، ملنگ (2020) اور جگ جگ جیو (2022)۔ جیسی فلموں میں یادگار کردار کئے.

Leave a reply