برصغیر کی کوئل کہلائی جانے والی لتا منگیشکر کو بڑے پیمانے پر ہندوستان کی عظیم اور بااثر گلوکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ آٹھ دہائیوں پر محیط کیریئر میں انہوں نے لاتعداد گانے گائے اور ایک سے زیادہ زبانوں میں گائے. لتا کے گائے ہوئے گیت ہندوستان کی تقریبا ہر دوسری ہیروئین پر پکچرائز ہوئے. بالی وڈ کے اداکار انیل کپور نے انہیں یاد کیا ان کی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے ایک آڈیو نوٹ سوشل میڈیا پر جاری کیا اور اس کا کیپشن لکھا کہ ”لتا جی کی یوم پیدائش پر صرف یہ چاہتا ہوں کہ دنیا اس وائس نوٹ کو سنے جو میرے سب سے قیمتی اثاثوں میں سے ایک ہے، لتا نہ صرف عظیم گلوکارہ تھیں بلکہ سوچنے سمجھنے والے، حوصلہ افزائی اور دیکھ بھال کرنے والی تھیں ، عظیم لوگ عظیم
انسان بننا نہیں بھولتے۔لتا منگیشکر 6 فروری 2022 کو 92 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئیں تھیں، کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں انہیں 8 جنوری 2022 کو ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا.گلوکارہ کی پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ممبئی میں آخری رسومات ادا کی گئیں تھیں۔یاد رہے کہ انیل کپور کے کیرئیر کے آغاز میں انہوں نے جتنی بھی فلمیں کیں اس میں انکی ہیروئینز پر لتا منگیشکر کی ہی آواز ہوتی تھی. یوں لتا منگیشکر نے انیل کپور کی بہت سی فلموں میں گائے.