اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور امید سے ہیں سونم کے شوہر آنند آہوجا جہاں بہت ہیں خوش وہیں انیل کپور اور ان کی اہلیہ پھولے نہیں سما رہیں. سونم کپور کے والدین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کا بے بی شاور دھوم دھام سے کریں گے اور ایسا بے بی شاور کریں گے کہ دنیا دیکھے گی. بے بی شاور کی تقریب ستراں جولائی رکھی گئی ہے اور اس میں شرکت کرنے کےلئے دعوت نامے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں. انیل کپور گرینڈ بے بی شاور کے لئے بھرپور تیاریاں کررہے ہیں. سونم کپور اپنے والد کی طرف سے دی جانے والی اس پارٹی پر ہیں نہایت خوش. یاد رہے کہ سونم کپور کا شمار بالی وڈ کی بہترین اداکارائوں میں
ہوتا ہے سونم نے آنند آہوجا کے ساتھ شادی سال 2018 میں کی تھی. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خو دکھائی دیتے ہیں سونم نے اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کا نام بھی لگا رکھا ہے . سونم کپور آہوجا جو اب ماں بننے جا رہی ہیں انہوں نے کم مگر معیاری کام کیا ہے بہت ہی کم عرصے میں انہوں نے اپنی صلاھیتوں کا لوہا منوایا. سونم کپور پاکستانی اداکار فواد خان کی بہت بڑی مداح ہیں ان کے ساتھ انہوں نے فلم خوبصورت میں کام کیا ہے اس کے علاوہ رنبیر کپور ، سلمان خان ، ہرتیک روشن ، فرحان اختر اور ابھیشیک بچن و دیگر جیسے بڑے فنکاروں کے مقابلے میںکام کرچکی ہیں.