پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ کا گزشتہ روز لاہور میں ٹیزر جاری کیا گیا. تقریب میں ندیم مانڈوی والا کے علاوہ ہمایوں سعید ، اقراء عزیز اور بشری انصاری و دیگر نے شرکت کی. کسی بھی اینیمیٹڈ فلم میں ہمایوں سعید ، اقراء عزیز نے پہلی بار وائس اورر کیا ہے. اس موقع ندیم مانڈوی والا نے کہا کہ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ شائقین کو اچھی تفریح مہیا کروں. فلم 02 جون 2023 کو ریلیز کی جائیگی. اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ ایک ایکشن تھرلر،سائنس فکشن، ایڈونچرزم پر مبنی پاکستانی سٹیریوسکوپک تھری ڈی فلم ہے جسے تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیو اسلام آباد کی پروڈکشن میں تخلیق کیا گیا ہے۔ یہ اینیمیٹڈ فلم اللہ یار اور دی لیجنڈ آف
مارخور کا سیکوئل ہے جو ایک بہت مشہور اینی میٹڈ شاہکار ہے جوکہ سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔فلم کی کہانی پاکستان کے شمالی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان لڑکے اللہ یار کے کردار پر مبنی ہے جو اپنے بہترین دوست ہیرو (چکور) کے ساتھ اپنے والد کو درخت/لکڑی کا شکار کرنے والے روبوٹ کی دوڑ سے بچانے کے لیے ایک نئی دنیا کا سفر کرتا ہے۔ فلم موسمیاتی تبدیلی، صاف قابل تجدید توانائی اور بہتر سبز مستقبل کے لیے درختوں اور جنگلات کی اہمیت جیسے موضاعات پر مشتمل ہے۔ اس فلم میں سماجی عدم مساوات، ناانصافی، دوستی اور اتحاد کی قدر جیسے دیگر اہم مسائل کو یکساں طور پرناظرین کیلئے پیش کیاگیاہے۔