انجم پروین انجم کا یوم پیدائش

آغا نیاز مگسی
0
31
Anjum

میرا محبوب آ کر چلا بھی گیا
میں کھڑی تھی ڈگر دیکھتی رہ گئی

انجم پروین انجم

والد کا نام:اختر رانچوی
تاریخ پیدائش : 20 اگست 1981ء
تعلیم:میٹرک
شوق: اردو کی خدمت و شاعری
آغازِشاعری:1993ء
شادی:1999ء
شوہر: مجیب اللہ رضوی
اولاد
۔۔۔۔۔
۔ (1) جنید رضا(فرزند)
۔ (2)نوید رضا(فرزند)
۔ (3)زید رضا (فرزند)
۔ (4)رونق پروین (دختر)

نعتِ پاک
۔۔۔۔۔۔۔
مرے آقا بلا لیجے مدینہ مَیں بھی جاؤں گی
کبھی پائی نہیں کوئی خوشی ، خوشیاں مناؤں گی
سنی ہوں آپ کے در سے کوئی خالی نہیں جاتا
عقیدہ ہے یہی اپنا مرادیں مَیں بھی پاؤں گی
یہ میرا جِسم کھونٹی میں ، مدینہ میں ہے دِل اپنا
کرم کر دیجیے آقا وہیں سے جگمگاؤں گی
مری آنکھوں میں کعبہ ہے تو دِل میں گنبدِ خضریٰ
درودوں کی ، سلاموں کی مَیں ڈالی لے کے آؤں گی
یہ انجم کی نظر میں رات دِن طیبہ کی گلیاں ہیں
اگر تقدیر لے جائے تو واپس مَیں نا آؤں گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رب کے دِلبر آپ ہیں آقا
دین کے رہبر آپ ہیں آقا
رب سے شفاعت آپ کریں گے
شافعِ محشر آپ ہیں آقا
آدم ، ثیث اور عیسیٰ موسیٰ
سب کے پیمبر آپ ہیں آقا
آپ کا ثانی ہے نہ سایہ
نور کا پیکر آپ ہیں آقا
آپ کے جیسا کوئی نہیں ہے
بعدِ داور آپ ہیں آقا
آنکھوں میں ہے گنبدِ خضریٰ
دِل کے اندر آپ ہیں آقا
انجم کی قِسمت چمکا دو
آپ ہیں انور آپ ہیں آقا

غزل
۔۔۔۔۔
ریت پر یہ نظر دیکھتی رہ گئی
وہ مجھے مَیں شجر دیکھتی رہ گئی
میرا محبوب آکر چلا بھی گیا
مَیں کھڑی تھی ڈگر دیکھتی رہ گئی
میرے ہاتھوں میں کِس کا یہ دِل آگیا
مَیں دعا میں اثر دیکھتی رہ گئی
ان کی یادوں نے دِل کھوکھلا کر دیا
درد میں ڈوب کر دیکھتی رہ گئی
تھیں زباں بند دونوں کی انجم مگر
وہ اِدھر مَیں اُدھر دیکھتی رہ گئی

Leave a reply