مزید دیکھیں

مقبول

رمضان المبارک اور پاکستانی مسلمانوں کا طرزِ عمل

رمضان المبارک اور پاکستانی مسلمانوں کا طرزِ عمل تحریر:چوہدری سجاد...

فلم ’انورا‘ نے 5 آسکر ایوارڈز اپنے نام کر لیے

ہالی ووڈ کی رومینٹک کامیڈی ڈرامہ فلم ’انورا‘ نے...

وزیراعلیٰ پنجاب نے دی ٹورازم اینڈ ہیرٹیج اتھارٹی کی اصولی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی صدارت میں ہونے والے...

انجمن نے شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کے لیے نامزد ہونے پر مبارک دی

فلمی صنعت کی معروف اداکارہ انجمن اور شبنم بیگم ایک دوسرے کی بہت عزت کرتی ہیں اور ایک دوسرے کی خوشی میں خوش ہوتی ہیں. حال ہی میں اداکارہ شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کے لئے نامزد کیا گیا ہے. انجمن نے اپنی دوست شبنم سے ٹیلی فون پر ڈھاکہ رابطہ کرکے انکی فنی خدمات کا کھلے دل سے اعتراف کیا اور ان کے ساتھ نیک تمنائو ں کا اظہار کیاہے ۔انکا کہناکہ شبنم جی فن اداکاری کا انسٹی ٹیوٹ ہیں ،ہم نے ان کو دیکھ کر سیکھا ہے ۔یہ ایوارڈ شبنم جی کاحق تھا اور انہیں بہت پہلے مل جانا چاہیے تھا۔ مجھے جب تمغہ برائے حسن کارکردگی کے لیے نامزد کیا گیا ،میں نے اس وقت بھی یہ کہا تھا کہ مجھ سے پہلے یہ شبنم جی کاحق ہے۔

”اس وقت بھی میرا دل بوجھل تھا کہ آپ کو ایوارڈ کیو ںنہیں دیاگیا”۔انجمن کاکہنا تھا کہ ایوارڈ کیلئے آپ کی نامزدگی پر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے ۔خیال رہے کہ انجمن بذات خود سلور سکرین کی سپر سٹار ہیں اور انہوں نے خود کو ایک ورسٹائل فنکارہ کے طور پر خود کو منوایا۔انجمن اور شبنم دونوں بہت اچھی دوستیں ہیں اور ایک دوسرے سے ٹیلی فون پر رابطے میں رہتی ہیں. شبنم جب بھی پاکستان آتی ہیں وہ انجمن ببگم سے ضرور ملتی ہیں.

متھیرا نے معمر رانا اور نادر کے پریانکا چوپڑا پر تبصرے کو سستا قرار دیدیا

نادر علی ہوسٹنگ کے حوالے سے خود کو ایجوکیٹ کریں نیٹی

معمر رانا نے نہیں ہوسٹ نے کنٹرورشل باتیں کی ہیں اہلیہ مہناز معمر رانا