آنکھیں روح کا دریچہ
آنکھیں روح کا دریچہ اور دل کا حال بتاتی ہیں لیکن ان آنکھوں پر کیا جانے والا میک اپ بہر حال آپ کے ذوق طبع اور جمالیات حس کا پر تو ہے جو خواتین کمزور بینائی کے سبب یا فیشن کے طور پر کلرڈ لینز لگاتی ہیں انہیں تو آئی میک اپ میں اور بھی احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ لینز پر داغ یا دھبے آجانے سے ان کا معیار متاثر ہوتا ہے اور یہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا اگر آنکھوں کا میک اپ آپ شوخ رنگوں کا کر رہی ہیں تو لپ اسٹک ہلکے رنگ کی لگائیں تب آپ کی شخصیت جامع اور خوبصورت معلوم ہو گی گہرے شیڈز آنکھوں پر لگانے سے آنکھوں کی۔جسامت متاثر ہوتی ہے یہ قدرے چھوٹی نظر آتی ہیں آنکھوں کے میک اپ کے لیے مخصوص برشز کا انتخاب ضروری ہے ورنہ کاٹ۔ بڈز سے بھی آنکھوں کا میک اپ کیا جا سکتا ہے چند میک اپ ٹرینڈز درج ذیل ہیں انہیں دیکھیں اور پرکھیں کہ کونسا میک اپ آپ کی شخصیت پر زیادہ سوٹ کرتا ہے
پنسل آئی میک اپ:ان دنوں پنسل آئی میک اپ بہت پسند کیا جا رہا ہے یہ ہلکے مدھم اور گہرے رنگوں پر مشتمل ایک جدید رحجان ہے سب سے پہلے آئی برو کی بٙون پر ہلکا گلیٹر آئی شیڈز لگا لیں اس کے بعد پپوٹوں پر چاکی گولڈ آئی شیڈ اپلائی کر یں پھرلیش کرلر کی مدد سے اپنی پلکوں کو کرل کر کے نفاست سے مسکارا لگالیں آخر میں نچلی پلکوں تلے دھیمے رنگ کا آئی شیڈ کاجل کی مانند لگا لیں پینسل آئی میک اپ مکمل ہو گیا
مون لائٹ آئی میک اپ: مون لائٹ میک اپ کو کُول میک اپ کہا جاتا ہے اس میک اپ کے لیے سلور آئی شیڈ کا انتخاب کیا جاتا ہے جو آپ کی شخصیت کو سحر انگیز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اگر آپ مون لائٹ میک اپ کرنا چاہتی ہیں تو سب سے پہلے آئی برو کے نیچے آنکھوں کی اوپری سطح پر سلور ہائی لائٹر لگائیں اس کے بعد سلور رنگ کا شیڈ بھنووں کے نیچے بیس کےطور پر لگائیں اب نیلے یا فیروزی رنگ کا آئی شیڈ لے کر اد کے اندر ہلکا سا سلور رنگ ملا لیں اور اسے پپوٹون پر لگا لیں کول میک اپ تیار ہو گیا
شادی بیاہ کی تقریبات ہوں یا سالگرہ کے فنکشن آپ کے چہرے اور آنکھوں کے میک۔اپ کو انتہائی دلکش اور جاذب نظر آنا چاہیے چہرے پر میک اپ کا آغاز آنکھوں سے ہوتا ہے اور اگر آنکھوں کا میک اپ خوبصورتی سے کیا جائے تو پورا چہرہ دلکش اور حسین لگتا ہے آنکھوں کا۔غلط میک اپ چہرے کے خدو خال کو متاثر کرتا ہے یہ چہرے کے پورے میک اپ کو خراب کر دیتا ہے اور آپ اپنی عمر سے بڑی نظرآنے لگتی ہیں آنکھوں کے میک اپ میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ آئی شیڈز کا مناسب اور کم سے کم استعمال کریں اپنے لباس کی مناسبت سے شیڈ ز کا انتخاب کریں اور صرف دو تین شیڈز سے میک اپ کریں








