آنکھیں ایک عظیم تحفہ خداوندی ہیں۔ انکی حفاظت کرنا ہم سب پر فرض ہے۔انکھوں کی اہمیت وہی لوگ اچھی طرح جانتے ہیں جو اس نعمت سے محروم ہو کر زندگی گزار رہے ہیں۔ انکھوں کی حفاظت ایک روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہونا چاہیے۔۔ ہم اپنی غذا کے ذریعے بینائی کو زیادہ لمبے عرصے تک ٹھیک رکھ سکتے ہیں اور آنکھوں کا باقاعدہ چیک اپ بھی ہماری روٹین کا حصہ ہونا چاہیے ۔اس سے ہم انکھوں میں پیدا ہونے والی کسی بھی تبدیلی یا بیماری کے بارے میں بروقت جان سکتے ہیں اور اسکا علاج بروقت کرا سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ ہم مندرجہ ذیل دی گئی چیزوں پر عمل کریں تو کافی بہتری آ سکتی ہے..

1: مناسب مقدار میں وٹامنز اور منرلز اپنی روٹین کا حصہ بنائیں۔
وٹامن اے،سی، ای اور منرل زنک میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو کہ میکلیولر انحطاط ((ایک ایسی کیفیت جس میں میکولا، آنکھ کا و حصہ جو درمیانہ نظر کو کنٹرول کرتا ہے، ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتا ہے)) کو روک سکتے ہیں۔
اسکے لیے جو غذائیں استعمال کرنی چاہیے وہ یہ ہیں:
گاجر، سرخ مرچ، بروکلی، پالک، سٹرا بیریز، شکر قندی، تُرش پھل۔
وہ غذائیں جن میں اومیگا-3 فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں مثلاً سالمن اور فلیکس سیڈز ، بھی انکھوں کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔
2: کیروٹینائڈز کو مت بھولیں_
کچھ اور غذائی اجزاء بھی انکھوں کی صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔
لوٹین اور زیکسانتھین جو کے ریٹنا میں پائے جانے والے کورٹنوئیڈز ہیں، بھی بہت مفید ہیں آنکھ کے لیے۔ سبز پتوں والی سبزیاں ، بروکلی، گھیا توری اور انڈے اسکا بہترین ذریعہ ہیں۔ لوٹین اور زیکسانتھین کو سپلیمنٹ کے شکل میں بھی لیا جا سکتا ہے۔

3: صحت مند رہیں!
ورزش کرنا اور ایک صحت مند وزن قائم رکھنا بھی ناصرف آپ کی موٹاپے کے لیے بلکہ آنکھوں کے لیے بھی بہترین ہے۔ ذیابیطس کی ٹائپ2 ، جو کہ ایسے لوگوں میں زیادہ پائی جاتی ہے جو بہت موٹے ہوتے ہیں ، کی وجہ سے آنکھ کی انتہائی نازک شریانوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اسکو ذیابیطس رٹنو تھیراپی کہتے ہیں۔ خون میں بہت زیادہ شوگر کی مقدار سے آنکھ کی ان نازک شریانوں کو زخمی کر سکتی ہیں۔ ذیابیطس ریٹنو تھیراپی ،آپ کے ریٹنا میں موجود بہت چھوٹی خون کی شریانوں کو نقصان پہونچا کر آپ کے ریٹنا میں خون کے اخراج کا باعث بن سکتی ہے جس سے آپکی نظر میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے۔

اپنے آپ کو فٹ رکھیے اور باقاعدگی سے خون میں شوگر لیول چیک کرواتے رہنے سے آپ خود کو اس مرض سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

3: دائمی قائم رہنے والی بیماریوں کا دھیان رکھیں!

صرف ذیابیطس ہی ایک ایسی بیماری نہی ہے جس سے آنکھ کو نقصان ہو بلکہ کچھ اور بیماریاں بھی ہیں،جیسے بلند فشار خون اور ملٹیپل سکلوروسز جیسی بیماریوں میں بھی انکھوں کو بہت نقصان پہنچتا ہے۔۔ان حالات میں دائمی سوزش کا بہت امکان ہوتا جو کے آپکی صحت کو سر سے پاؤں تک نقصان پہنچا سکتی ہے۔آپٹک ورید کی سوزش آپکی بینائی کو نہ صرف نقصان پہنچا سکتی ہے بلکہ بینائی کو ہمیشہ کے لیے ختم کر سکتی ہے۔
اس طرح کی بیماریوں کو آپ اچھی خوراک اور ورزش سے روک سکتے ہیں۔۔

4: انکھوں پر حفاظتی چمشمہ ضرور پہنیں۔

جب بھی آپ کوئی باہر کی فضا میں کھیل کھیلیں، کوئی سائنس کا پروجیکٹ کریں لیبارٹری میں، یا اپنے گھر میں ہی کوئی مرمت کا کام کر رہے ہوں ،اپنی آنکھوں کی حفاظت کے لیے ضرور حفاظتی چشمہ پہنیں۔

اس میں دھوپ سے حفاظت کے دھوپ والے چشمے بھی شامل ہیں کیونکہ وہ صرف ہمیں خوبصورت دکھنے کے لیے نہیں ہوتے، وہ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاؤں سے بھی ہماری حفاظت کرتے ہیں جو کہ ہماری آنکھوں کے لیے بہت نقصان دہ ہیں۔
ایک بڑا سا ہیٹ جسکے کنارے خوب چوڑے ہوں وہ بھی دھوپ سے بچت کر سکتا ہے۔

6: 20-20-20 رول کو فالو کریں.

آنکھیں دن کے دوران بہت کام کرتی ہیں اس لیے وقتاً فوقتاً انکو آرام دینا ضروری ہے۔ خاص طور پر اگر آپ کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر کام کرتے ہیں تو آپکی انکھوں پر بہت ذیادہ دباؤ پڑتا ہے اسکے لیے 20-20-20 رول استعمال کریں۔
اسکا مطلب ہے ہر 20 منٹس بعد ، 20 فیٹ دور ، 20 سیکنڈز تک دیکھیں۔

7: تمباکو نوشی سے پرہیز کریں!

ہم سب کو پتہ ہے تمباکو نوشی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔ یہ ہمارے دل، پھیپھڑوں، جلد، بال, دانتوں اور تقریباً پورے جسم کے لیے ہی نقصان دہ ہے۔ انکھوں کے لیے بھی یہ بہت نقصان دہ ہے۔
خوش قسمتی سے جونہی آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں آپ کا جسم آہستہ آہستہ اسکے اثرات سے خود کو پاک کرنا شروع کر دیتا ہے۔

8: اپنی موروثی آنکھ کی بیماریوں کے بارے میں جان لیجئے!
کچھ آنکھ کی بیماریاں موروثی بھی ہوتی ہیں۔جو آپ کے والدین کے ذریعے آپ تک پہنچ سکتی ہیں۔ اُن سے بچنے کی احتیاط آپ پہلے ہی کر سکتے ہیں۔ ان میں شامل ہیں، گلوکما، ریٹینل ڈیجنریشن، عمر سے متعلق میکیولر ڈیجنریشن، آپٹک اٹروفی۔

9: اپنے ہاتھوں اور لینسز کو صاف رکھیں۔۔
آنکھوں کو ہاتھ لگانے سے پہلے انکو اچھے سے دھو لیں۔ اسی طرح لینسز کو بھی اچھے سے صاف کر لیں۔ ہاتھوں اور لینسز کو اچھے سے جراثیم سے پاک ضرور کر لیں۔۔

اگرچہ آپ کو ہاتھوں کا دھونا، سبزیوں کا استعمال اور اپنے وزن کا خیال رکھنا ، انکھوں کے ساتھ عجیب لگ رہا ہو، لیکن یہ آنکھوں کے لیے بہت ہی اہم ہیں اسلئے ان تمام چیزوں کا دھیان رکھیں اور اپنی آنکھوں کی مناسب دیکھ بھال کریں۔

قدر کرو خدارا ان کی لوگو _
کیونکہ آنکھیں بڑی نعمت ہیں

‎@NiniYmz

Shares: