چھوٹی سکرین پر اپنے فن کے جادو بکھیرنے والی اداکارہ انمول بلوچ کاحال ہی میں ایک انٹرویو ہوا ہے اس میں ان سے شادی کرنے کے حوالے سے ایک سوال ہوا. انہوں نے اسکے جواب میں کہا کہ شادی جب وقت ہو گا کر لوں گی لیکن شادی کے لئے میرے نزدیک کوئی پابندی نہیں ہے ، یہ کل بھی ہو سکتی ہے پرسوں بھی دس سال بعد بھی. فی الحال میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے میری ساری توجہ اپنے کام پر ہے انمول نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے مداح مجھے ہر کردار میں پسند کرتے ہیں. یاد رہے کہ انمول بلوچ ایک کامیاب ماڈل ہیں انہوں نے ماڈلنگ سے ہی اپنے کیرئیر کی شروعات کی. انمول کا ڈرامہ سیریل قربتیں میں اریبہ کا کردار شائقین نے بہت پسند کیا تھا اس میں ان کو ایک ایسی لڑکی دکھایا گیا تھا جو
پیسے اور پیسے والوں سے بہت متاثر ہوتی ہے اور اپنی ہی دوست کے منگیتر سے شادی کر لیتی ہیں. انہوں نے ڈرامہ سیریل "ایک لڑکی عام سی” میں بھی جو کردار کیا اسکو بہت پسند کیاگیا. انمول بلوچ انسٹاگرام پر اکثر اپنی تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں . اداکارہ اپنی فٹنس پر بہت توجہ دیتی ہیں.انمول منفی اور مثبت ہر قسم کے کردار بخوبی نبھانا جانتی ہیں. انمول مقابلے کی دوڑ سے خود کو دور رکھتی ہیں اور اپنی مرضی کے کردار کرتی ہیں.