مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا ،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقہ اننت ناگ کے مرہامہ علاقہ میں سرچ آپریشن کیا ، جس کے دوران بھارتی فوج نے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا. عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کے دوران ایک بھارتی فوج ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں. بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کےد وران علاقہ میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کی گئی ہے، بھارتی فوج کی جانب سے علاقہ میں تاحال سرچ آپریشن جاری ہے.

واضح رہے کہ چوبیس گھنٹے قبل اننت ناگ ضلع کے علاقہ اچھہ ہل میں بھی بھارتی فوج نے دو کشمیریون کو شہید کر دیا تھا جبکہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے بھارتی فوج کے میجر سمیت دو زخمی ہوئے تھے، ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا تھا

Shares: