پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام 22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کے پاکستان میں انعقاد کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام 22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کے پاکستان میں انعقاد کا اعلان کر دیا گیا
اس ضمن میں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جمخانہ کلب میں ایک تقریب ہوئی جس میں 22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کے پاکستان میں انعقاد کے لئے یادداشت پر دستخط کئے گئے، پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان اور برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے صدربحجت ماجالی نے معاہدے پر دستخط کئے، اس موقع پر پاکستان برج فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری احسان قادر، منیجر پاکستان برج فیڈریشن سیکرٹریٹ کاظم نقوی سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے،
پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کی زیر قیادت پاکستان میں برج کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں 2007 کے بعد پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام 22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ اگلے برس ماہ مئی میں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں منعقد کی جائے گی۔ 3 مئی سے شروع ہونیوالی چیمپئن شپ 11 مئی تک جاری رہے گی ۔ جس میں انڈیا، بنگلہ دیش،نیپال، سری لنکا،اردن، یو اے ای،سعودی عرب، قطر ،شام،لبنان سمیت 22 ممالک کے کھلاڑی اور ٹیمیں شرکت کریں گے۔ لاہور میں ہونے والی چیمپین شپ کے نتائج آنے سے آٹھ ممالک ورلڈ برج چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کریں گے ، ورلڈ برج چیمپین شپ اگلے برس اگست میں مراکو میں ہو گی،
اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی اس گیم میں حصہ لے سکتا ہے، مرد ہوں یا خواتین سب اس گیم میں حصہ لے سکتے ہیں، بچے بھی، کسی پر کوئی پابندی نہیں ہو گی،
پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام 22 ویں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کے پاکستان میں انعقاد کا اعلانhttps://t.co/IZxP1BIRTY#Baaghitv #pakistan #PakistanZindabad #Bridge @mubasherlucman @PakBridgeFed pic.twitter.com/grzMq9vNLy
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) December 8, 2022
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے صدربحجت ماجالی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان ہیں، جو برج کے فروغ کے لئے متحرک ہیں، پاکستان برج فیڈریشن احسن کام کر رہی ہے اور برج کے کھلاڑیوں کو سہولیات دے رہی ہے، ہم مبشر لقمان، اور پاکستان برج فیڈریشن کے شکر گزار ہیں جنکی کوششوں سے پاکستان میں بین الاقوامی کھلاڑی آئیں گے اور پاکستان کے کلچر کو دیکھیں گے،
پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ برج کے فروغ کے لیے برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ اہم قدم ہے ۔پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی برج کے ٹورنامنٹ کروائے جائیں گے جبکہ برج سیکھنے کے خواہشمند افراد کو پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام فری تربیت دی جائے گی یہ ایک ذہنی گیم ہے اس میں ذہن پر بہت زور پڑتا ہے یہ گیم کھیلنے والا بہترین پلانر اور فیصلہ ساز بن سکتا ہے
مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے صدر منتخب
سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی
لاہور میں تین روزہ پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ اختتام پذیر
برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر