وزیراعظم کوقوم کے بچوں کی فکرپڑگئی :احساس نشوونما پروگرام، مستحق خواتین کو نشوونما کیش وظائف دینے کا اعلان

اسلام آباد : وزیراعظم کوقوم کے بچوں کی فکرپڑگئی :احساس نشوونما پروگرام، مستحق خواتین کو نشوونما کیش وظائف دینے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس نشوونما پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور کہا مستحقین خواتین کے لیے رجسٹریشن ڈیسک قائم کیا گیا ہے، اس پروگرام میں صارف خواتین کو نشوونما کیش وظائف بھی دئیے جائیں گے ۔
اجراءسے قبل احساس نشوونما پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلیئے کل میں نےاپنی ٹیم کےہمراہ ضلع خیبر کےڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں نشوونمامرکز کادورہ کیا۔وہاں سٹنٹنگ سےبچاؤکیلیئےمہیاکی جانےوالی سہولیات کی عملی مشقیں دیکھیں اورموقع پرموجودعملےاوراحساس مستحقین خواتین سےملاقات کی۔1/6 pic.twitter.com/p3cE0n3c6N
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) July 25, 2020
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اجراء سے قبل احساس نشوونما پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے کل ٹیم کےساتھ خیبر کےڈی ایچ کیواسپتال میں نشوونمامرکز کا دورہ کیا اور اسٹنٹنگ سےبچاؤکی سہولتوں سےمتعلق عملی مشقیں دیکھیں جبکہ موقع پرموجودعملےاوراحساس مستحقین خواتین سے ملاقات کی۔
نشوونما مرکز پر احساس مستحقین خواتین کی سہولت کیلیئے رجسٹریشن ڈیسک قائم کیا گیا ہے جہاں ہمارا عملہ نشوونما ایپ میں حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور انکے نوزائیدہ بچوں کا اندراج کرے گا۔ 2/6#EhsaasNashonuma pic.twitter.com/NwcT3mniwW
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) July 25, 2020
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ نشوونما مرکز پر احساس مستحقین خواتین کے لیے رجسٹریشن ڈیسک قائم کیا گیا ہے، عملہ نشوونما ایپ میں حاملہ ،دودھ پلانے والی خواتین اور بچوں کا اندراج کرے گا۔
رجسٹریشن کےبعدہماراعملہ خواتین اورانکےدوسال سےکم عمربچوں کاسٹنٹنگ سےمنسلک قد،وزن اورصحت کاتفصیلی معائنہ کرےگا۔متاثرہ بچوں اورخواتین کیلیئےحفاظتی ٹیکہ جات اورخوراک کاپلان بنایاجائے گا۔انکی صحت کی نگرانی کیلیئےنشوونما ایپ میں اندراج کیا جائےگااوررہنما کتابچےمیں ریکارڈرکھاجائےگا۔3/6 pic.twitter.com/UX2w0W0lZk
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) July 25, 2020
معاون خصوصی نے مزید کہا ہمارا عملہ خواتین اور 2سال سے کم عمربچوں کا سٹنٹنگ سے منسلک قد،وزن اورصحت کا تفصیلی معائنہ کرے گا جبکہ متاثرہ بچوں اورخواتین کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات اورخوراک کاپلان بنایاجائے گا اور ان کی صحت کی نگرانی کیلیئے نشوونما ایپ میں اندراج کیا جائے گا اور رہنما کتابچے میں ریکارڈ رکھا جائے گا۔
نشوونما پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کی آگاہی کیلیئے انکی اور انکے بچوں کی خوراک، صفائی اور صحت کے حوالے سے معلوماتی ویڈیوز اورآگاہی سیشن کا علاقائی زبانوں میں خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ احساس نشوونما کی صارف خواتین کیلیئے آگاہی سیشن میں شامل ہونا لازمی قراردیا گیا ہے۔4/6 pic.twitter.com/OJo4YsanVk
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) July 25, 2020
ان کا کہنا تھا کہ نشوونما پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کی آگاہی اورمعلوماتی ویڈیوزکاعلاقائی زبانوں میں خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، احساس نشوونما کی صارف خواتین کےلیےآگاہی سیشن میں شامل ہونا لازمی ہے۔
آگاہی سیشن حاصل کرنے کے بعدحاملہ و دودھ پلانے والی خواتین اورانکے کمزور بچوں کو سٹنٹنگ کے مرض سے بچاؤکیلیئےصحت بخش اضافی غذا کے پیکٹ فراہم کیئےجائیں گے۔ اضافی غذا کی تقسیم کیلیئے ایک الگ کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے۔عملہ اس غذا کے استعمال کے بارے میں خواتین کی مکمل رہنمائی کرے گا۔5/6 pic.twitter.com/EKTtg8YzZb
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) July 25, 2020
ثانیہ نشتر نے کہا کہ حاملہ و دودھ پلانے والی خواتین اورانکے کمزور بچوں کو اسٹنٹنگ سے بچانے کے لیے اضافی غذائی پیکٹ فراہم دیے جائیں گے، اضافی غذا کی تقسیم کے لیے الگ کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے، عملہ غذا کے استعمال سےمتعلق خواتین کی مکمل رہنمائی کرے گا۔
ماں اور بچے کی صحت سے مشروط اس نشوونما پروگرام میں صارف خواتین کونشوونما کیش وظائف بھی دئیے جائیں گے ۔ صحت بخش غذا حاصل کرنے کے بعد خواتین مرکز پر قائم اے ٹی ایم مشین سےنشوونما وظیفے کی رقم حاصل کرسکیں گی۔6/6 pic.twitter.com/ywr0GF6XI1
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) July 25, 2020
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نشوونما پروگرام میں صارف خواتین کونشوونما نقدوظائف بھی دئیے جائیں گے ، صحت بخش غذا حاصل کرنے کے بعدخواتین مرکز پر اے ٹی ایم سے وظیفہ حال کرسکیں گے۔