پی ٹی آئی کی حکومت بازی لے گئی :خلیفہ دوم حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت پرعام تعطیل کا اعلان

0
76

پشاور:پی ٹی آئی کی حکومت بازی لے گئی :خلیفہ دوم عمر فاروقؓ کے یوم شہادت پرعام تعطیل کا اعلان،اطلاعات کےمطابق خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کی جانب سے یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد یکم محرم جمعہ 21 اگست اور یوم عاشور اتوار 30 اگست کو ہوگا۔محکمہ انتظامی امور خیبر پختونخوا نے یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یکم محرم الحرام کو خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت منایا جاتا ہے۔اورجب سے کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے اس دن کو چھٹی کی جاتی ہے

Leave a reply