پفوا ایجوکیشنل سسٹم پرائمری اسکول میں سالانہ تقریبات کا انعقاد ، ادارے کی خدمات کوسراہاگیا

0
54

اسلام آباد:پفوا ایجوکیشنل سسٹم،پرائمری اسکول ، پی اے ایف کمپلیکس اسلام آباد میں سالانہ تقریبات کا انعقاد ہوا۔اطلاعات کے مطابق بیگم ائیر چیف مارشل مجاہدانور خان،صدر پاکستان ائیر فورس ویمن ایسوسی ایشن اس تقریب کی مہمان خصوصی تھیں,اسکول کے طلباء و طالبات نے متاثر کن اور شاندار ٹیبلو اور پی ٹی شو پیش کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں طلباء و طالبات کے والدین بھی موجود تھے۔

چین دنیا کوپیچھےچھوڑگیا ،30منزلہ ہوٹل 2ہفتوں میں تعمیرکردیا

ذرائع کے مطابق صدر پفوا نے بہترین ماحول میں بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے پر اساتذہ اور عملے کی کاوشوں کو سراہا مسقبل کے معماروں کے لئے معیاری تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے بچوں کی ابتدا ئی تعلیم کے لئے جدید طریقہ تدریس کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا جہاں بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارا جا ئے

وزیراعظم کرپشن کے بعد طلباء تنظیموں کے پیچھے پڑگئے ہیں، محمد عامرناظم اسلامی جمیعت…

یاد رہےکہ پفوا ایجوکیشنل سسٹم، پاکستان ائیر فورس ویمن ایسوسی ایشن کے زیرانتظام ایسا منصوبہ ہے جو پاک فضائیہ کے اسکولز اور کالجز کے موجودہ نظام کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ نیا تعلیمی نظام پاک فضائیہ میں بہترین معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پرائمری سطح پربچوں کی بڑھتی ہو ئی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنےمیں معاون ثابت ہورہا ہے۔ اس نظام کا بنیادی مقصد ہماری مستقبل کی نسل کو ایسی معیاری تعلیم مہیا کرنا ہے جو ا نہیں ایک تخلیقی ذہن ا ور خود اعتمادی کی حامل شخصیت میں ڈھال سکے۔

کیا کمایا اورکہاں لگایا،حساب کتاب کا وقت آگیا

Leave a reply