‘گیس کی سالانہ قلت 7.5 فیصد سے بڑھ رہی ہے’کچھ کرنا ہوگا:وفاقی وزیرعمرایوب
اسلام آباد:‘گیس کی سالانہ قلت 7.5 فیصد سے بڑھ رہی ہے’کچھ کرنا ہوگا: ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارےپاس 3.2 ارب مکعب فٹ گیس دستیاب ہے لیکن گیس کی سالانہ قلت 7.5 فیصد سےبڑھ رہی ہے۔
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ کل گیس پر کانفرنس ہو گی، کانفرنس میں گیس کی قلت پر مشترکہ قومی مؤقف اختیارکیا جائے گا۔وزیر توانائی نے بتایا کہ ہمارےپاس 3.2 ارب مکعب فٹ گیس دستیاب ہے اور گیس کی سالانہ قلت 7.5 فیصد سے بڑھ رہی ہے۔
معاون خصوصی ندیم بابر کے مطابق طلب سےلگ رہاہےمقامی طورگیس ضرورت پوری کرناممکن نہیں، گیس نیٹ ورک بڑھانےکیلئےاقدامات کی ضرورت ہے جس پر اخراجات ہوں گے۔
ندیم بابر نے کہا کہ ملک میں گیس کی طلب ورسدکوحل کرنےکیلئےقومی مفاہمت چاہیے، ملک میں گیس پیداوارمیں کمی کیوجہ مقامی طورپرگیس کی تلاش میں کمی ہے۔
معاون خصوصی نے بتایا کہ ٹاپی گیس پائپ لائن پربھی کام ہورہاہے، قومی مفاہمت کی کانفرنس وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں ہوگی،مستقبل میں کوئی صوبہ بھی اپنی گیس ضروریات پوری نہیں کرسکےگا۔