وائرس سے بچنے کا انوکھا طریقہ، نوجوان نے طیارے کی ساری سیٹیں بک کروا لیں.

0
43

دنیا کے مختلف کونوں سے آئے روز ایسی خبریں آتی رہتی ہیں جنہیں سن کر انسان ششدر رہ جاتا ہے. ایسا ہی ایک واقعہ جکارتہ میں پیش آیا جہا‌ں نوجوان نے حیران کن طور پر کورونا وائرس سے بچنے کے لیے طیارے کی تمام سیٹیں بک کر لیں.

جکارتہ کے ایک مشہور سوشل ورکر رچرڈ ملجدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا پر اپنی سٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے وائرس سے بچنے کا آسان حل نکالا ہے اور طیارے میں موجود تمام سیٹیں خرید لی ہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ انھیں پرائیویٹ جیٹ بک کرنے سے بہت سستا پڑا ہے اور وہ اس پر خوش ہیں.

Leave a reply