1263 میگا واٹ کا ایک اور تھرمل پاور پلانٹ تکمیل کے قریب
لاہور:1263 میگا واٹ کا ایک اور تھرمل پاور پلانٹ تکمیل کے قریب،اطلاعات کے مطابق جھنگ شہر کے نواح میں چین کی مدد سے تھرمل پاورپلانٹ بہت جلد کام شروع کردے گا جس سے علاقے کو 1263 میگا واٹ بجلی ملے گی ،
چین کی کمپنی کےساتھ 1263 میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے کے حوالے سے طے پانے والا معاہدہ ایک اور بڑا اقدام ہے اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی صنعت، زراعت اور تجارت کیلئے وافر بجلی ملے گی اور ہم بھارت، افغانستان اور ایران کو بجلی فروخت کرنے کے قابل ہوں گے۔
سی پیک کے تحت ملک بھر میں توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ ساہیوال کول پاو رپلانٹ مکمل ہوچکا ہے جبکہ پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ سے بھی اس سال بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔
پنجاب حکومت اور چین کی معروف توانائی کمپنی چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے مابین 1263 میگاواٹ کے گیس پاور پراجیکٹ کے معاہدے پرپچھلی حکومت کے دورمیں دستخط کےے گئے۔
پنجاب پاور پلانٹ سے 14 ماہ کی قلیل مدت میں 810 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جبکہ 26ماہ میں منصوبے کی تکمیل سے 1263 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔